ہنڈا سٹی کی قیمت میں اچانک بڑی کمی :کمپنی نے اعلان کردیا 

ہنڈا سٹی کی قیمت میں اچانک بڑی کمی :کمپنی نے اعلان کردیا 
کیپشن: After Indus Motor, Honda Atlas reduces City’s prices in Pakistan

ویب ڈیسک:کمپنی نے ہنڈا سٹی کی قیمت میں اچانک بڑی کمی کا اعلان کردیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق انڈس موٹر کمپنی کے بعد ہونڈا کارز نےبھی اپنی دو سٹی کاروں کی قیمتوں میں 140,000 روپے تک کی کمی کا اعلان کردیا ہے ۔ 

سٹی City MT1.2L کی قیمت میں 50,000 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 4.649 ملین روپے ہوگئی ۔ مزید برآں، کمپنی نے City CVT 1.2L کی قیمت میں 140,000 روپے کی کمی کر دی ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 4.689 ملین روپے ہو گئی ہے۔ کمپنی نے مینوئل اور سی وی ٹی ویریئنٹس کی قیمتوں میں بھی کمی کی ہے۔ نئی ایکس فیکٹری قیمتوں کا اطلاق 15 مارچ 2024 سے ہوگا۔

اس سے قبل انڈس موٹرکمپنی (آئی ایم سی) نے اپنی سب سے افورڈ ایبل گاڑی ٹویوٹا یارس کے تمام 1.3لیٹر ماڈلز کی قیمتیں کم کر دیں۔ کمپنی کی طرف سے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، جو یکم مارچ 2024ء سے لاگو ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹویوٹا یارس کے تمام 1.3لیٹر ماڈلز کی قیمتوں میں 1لاکھ 33ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 1.3لیٹر جی ایل آئی ایم ٹی کی قیمت میں 73ہزار روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس گاڑی کی قیمت 43لاکھ 26ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 1.3لیٹر جی ایل آئی سی وی ٹی کی قیمت 73ہزار روپے کمی سے 46لاکھ 16ہزار روپے، 1.3لیٹر Ativایم ٹی کی قیمت 73ہزار روپے کمی سے 45لاکھ 86ہزار روپے اور 1.3لیٹر Ativسی وی ٹی کی قیمت 1لاکھ 33ہزار روپے کمی سے 47لاکھ 66ہزار روپے ہو گئی ہے۔ 

 خیال رہے کہ 11 مارچ کو پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے جنرل سیلز ٹیکس میں 7 فیصد اضافے کا اثر صارفین کو منتقل کرتے ہوئے سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار روپے بڑھا دی تھی، اس اضافے کے بعد سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت بڑھ کر 54 لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی، جو اس سے قبل 51 لاکھ 25 ہزار روپے میں دستیاب تھی۔