پشاور کور میں  فوجی افسروں اور جوانوں میں اعزازات تقسیم

پشاور کور میں  فوجی افسروں اور جوانوں میں اعزازات تقسیم
کیپشن: پشاور کور میں  فوجی افسروں اور جوانوں میں اعزازات تقسیم

ایک نیوز:پشاور کور میں  فوجی افسروں اور جوانوں میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کور میں فوجی اعزازات سے نوازنے کی تقریب میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات  نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

فوجی افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، تمغہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت،4شہید جونیئر کمیشنڈ افسروں اور 29 سپاہیوں کے رشتہ داروں کو تمغہ بسالت،5افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 15افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق تقریب میں اعلیٰ افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔