سانحہ9مئی کے کرداروں کو سزاکیوں نہیں ملی؟عطا تارڑ

سانحہ9مئی کے کرداروں کو سزاکیوں نہیں ملی؟عطا تارڑ
کیپشن: سانحہ9مئی کے کرداروں کو سزاکیوں نہیں ملی؟عطا تارڑ

ایک نیوز:وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ میں عدلیہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اب تک نو مئی کے کرداروں کو سزا کیوں نہیں دی گئی۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑکاپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیوں مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر کی جا رہی ہے؟عوام کے سامنے ان کرداروں کو بے نقاب کیا جائے۔نوجوان کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ۔بیرونی سرمایہ کاری آ رہی ہے، غیر ملکی وفود دورے کر رہے ہیں ۔قوم 9 مئی میں ملوث ان مکروہ چہروں کو کبھی نہیں بھولے گی۔9مئی کو ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔آپ کا منصوبہ تھا نو مئی کو نوجوانوں کی لاشیں گرانے کا تھا۔

عطا اللہ تارڑ کاکہنا تھا کہ 9مئی ہماری تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔چشم فلک نے ایسے مناظر پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ پاکستان کو اندرونی و بیرونی طور پر کمزور کرنے کیلئے یہ سب کچھ کیا گیا۔جو لوگ ملوث تھے ان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں ۔ہم قوم کو یاد دلائیں گے کہ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے اپنے ملک کو کمزور کرنے کی سازش کی۔ایسا کام تو آج تک کوئی دشمن بھی نہ کر سکا۔دشمن کے نزدیک بھی جنگ کے کچھ  آداب ہوتے ہیں ۔ پاکستان ایٹمی ملک ہے، ہماری افواج کا شمار بہترین افواج میں ہوتا ہے ۔یہ لوگ ملک کو انتشار کا شکار کرنا چاہتے تھے ۔ان لوگوں نے شہداء کے مجسموں اور یادگاروں کی بے حرمتی کی ۔سیاست کبھی اتنی مقدم نہیں تھی کہ شہداء کی بے حرمتی کی جاتی۔سیاسی مقاصد کی خاطر کیپٹن کرنل شیر خان کے مجسمہ کو اٹھا کر پھینکا گیا۔ہیلی کاپٹر کریش پر آپ نے منفی پراپیگنڈہ کیا۔

وزیراطلاعات کاکہنا تھا کہ  اس مرتبہ نو مئی کا سلوگن ہے کہ ایسا اب کبھی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔کل کابینہ کا خصوصی اجلاس بلایا گیا ہے ۔کابینہ اجلاس میں پیپلز پارٹی، آئی پی پی کے ارکان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔وزیراعظم کابینہ اجلاس میں خصوصی خطاب کریں گے۔