سانحہ 9 مئی، گلوکار شیراز اپل نے گیت ریلیز کردیا 

سانحہ 9 مئی، گلوکار شیراز اپل نے گیت ریلیز کردیا 
کیپشن: سانحہ 9 مئی، گلوکار شیراز اپل نے گیت ریلیز کردیا 

ایک نیوز :سانحہ 9 مئی کے حوالے سے  گلوکار شیراز اپل نے گیت ریلیز کردیا ۔

 "وطن میرے عنوان سے گیت کی موسیقی بھی شیراز اپل نے ترتیب دی ہے ۔ گانے کی شاعری مبشر حسن نے لکھی ہے  ۔

شیرازاپل کاکہنا تھا کہ  ایک فنکار کی کوئی سیاسی پسند نا پسند نہیں ہوتی۔محب وطن پاکستانی ہونے کے ناطے اس قومی گیت کی شکل میں عاجزانہ حصہ ڈالنے پر خوشی ہوئی۔ ہمیں ہر شہید کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔ عہد کریں کہ ہر طرح کی شدت پسندی، تشدد، سرکاری و نجی املاک کو نقصان نہیں پہنچائیں گے ۔ پاکستان کی خاطر سب متحد ہو جائیں۔