قازقستان کے سفیر کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کو دورہ کی دعوت 

قازقستان کے سفیر کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کو دورہ کی دعوت 
کیپشن: قازقستان کے سفیر کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کو دورہ کی دعوت 

ایک نیوز :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قازقستان کے سفیر کی دورے کی دعوت قبول کرلی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے  جمہوریہ قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن  کی ملاقات،قونصل جنرل قازقستان راؤ خالد خان بھی موجود تھے۔ملاقات میں سفیر نے  شہدا کے بچوں کےلئے قازقستان میں سٹڈی کے لئے سکالرشپ کا اعلان کیا ۔

  قازق  سفیر  کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کو پہلی خاتون چیف منسٹر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد ،قازقستان اور پنجاب کے  دوطرفہ تعلقات  مضبوط بنانے کے  امکانات  کا جائزہ لیاگیا۔ملاقات میں  اقتصادی ترقی اور خوشحالی کیلئے شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار  کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، زراعت، توانائی اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے ، قازقستان کو پنجاب سےٹیکسٹائل، آلات جراحی، کھیلوں کا سامان،  اجناس، سٹرس فروٹس،  سبزیاں برآمد کرنے پر تبادلہ خیال   کیاگیا۔ توانائی، کان کنی اور صنعتی شعبوں میں قازقستان  کی مہارت سے استفادہ کرنے پر گفتگو  ہوئی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا تھا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں۔

ملاقات میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔ زرعی شعبے میں تعاون اور زراعت کی ترقی اور زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ٹیکنالوجی کے تبادلے پر اتفاق  ہوا ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز اور قازقستان کے سفیریرژان کِسٹافن نے تجارتی اور اقتصادی منصوبوں میں شراکت داری کیلئے کام کرنے پر اتفاق  ہوا ۔

سفیرکاکہنا تھا کہ یوریشیائی خطے کو بحیرہ عرب اور جنوبی ایشیا سے جوڑنے کے لیے قدرتی لنک کے طور پر پاکستان کا کردار اہم  ہے۔
 سینٹر پرویز رشید ، سینیٹر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔