قائم مقام گورنر ملک محمداحمدخان کی نامزدگورنرسےملاقات

قائم مقام گورنر ملک محمداحمدخان کی نامزدگورنرسےملاقات
کیپشن: قائم مقام گورنر ملک محمداحمدخان کی نامزدگورنرسےملاقات

ایک نیوز:قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان کی  سردار سلیم حیدر سے ملاقات،گورنرنامزدہونےپرمبارکباددی۔

قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان کاکہنا تھا سردار سلیم حیدر کی  نامزدگی ہر سیاسی کارکن  کی جیت ہے۔آپ کی اپنی جماعت  کیلئے  خدمات قابل تعریف ہیں۔

نامزدگورنرسردار سلیم حیدر کاکہنا تھا کہ ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان کی خاطر ہمیں ساتھ مل کر چلنا ہوگا۔پیپلز پارٹی انتشار کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔