امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز ،ہسپتال داخل

Amitabh Bachchan Admitted To Kokilaben Hospital in Mumbai
کیپشن: امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز ،ہسپتال داخل

ایک نیوز: بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز ہوگئی ، جس کے باعث انہیں ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کو جمعہ کی صبح اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی انجیوپلاسٹی ہوئی ہے۔امیتابھ بچن کی اسپتال میں داخل ہونے کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مداحوں سے یہ خبر شیئر کی۔

اداکار کی صحت اور بیماری کے حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ دنیا بھر سے مداح ان کی صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

امیتابھ بچن کو گزشتہ رات اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ مہاراشٹر ریاست کے شہر تھانے میں انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ میں دیکھا گیا تھا۔