ویکسی نیشن نہ کروائی تو سکول میں داخلہ نہیں ملے گا: اساتذہ کو وارننگ

ویکسی نیشن نہ کروائی تو سکول میں داخلہ نہیں ملے گا: اساتذہ کو وارننگ
لاہور: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولز کو وارننگ دی ہے کہ ویکسی نیشن نہ کروائی تو فنڈز نہیں ملیں گے سکولوں میں داخلہ بھی بند ہوجائے گا ۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اساتذہ اور عملے کو 17 جولائی تک ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جان سے یہ مراسلہ سات ہزار 500 سکولوں کو جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ سکول ایجوکیشن نے بھی اساتذہ اور عملے کے لئے اسی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔