سحری میں زیادہ پانی پینا نقصان دہ ہے یا فائدہ مند؟

سحری میں زیادہ پانی پینا نقصان دہ ہے یا فائدہ مند؟
کیپشن: سحری میں زیادہ پانی پینا نقصان دہ ہے یا فائدہ مند؟

ایک نیوز:ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ سحری میں زیادہ پانی پینا سارا دن کی پانی کی کمی کا متبادل نہیں ہو سکتا۔
ماہرین کے مطابق سحری میں صرف اتنا پانی پینا چاہئے کہ اُس وقت کیلئے آپ کی پیاس ختم ہوجائے کیونکہ آپ نے کھانا بھی کھایا ہوگا اور پانی بھی زیادہ مقدار میں پی لیں گے تو وہ معدے کی خرابی اور تیزابیت کی وجہ بنتا ہے۔
  سحری میں اس خیال سے زیادہ پانی پینا کہ پورا دن پیاس نہیں لگے گی بہت بڑی غلط فہمی ہے کیونکہ جب ہمارے جسم میں زرا سی بھی پانی کی مقدار بڑھتی ہے تو جسم اس کو پیشاب بناکر فوراً خارج کردیتا ہے۔
ماہرین کے مطابق سحری میں بہت زیادہ پانی پینے کی صورت میں آپ کو بار بار واش جانا پڑتا ہے اور اضافی پانی پیشاب کی صورت میں ایک یا دو گھنٹے میں ہی جسم سے نکل جاتا ہے۔