الو ارجن کی ’پشپا2‘ نے اعزاز نام کرلیا

الو ارجن کی ’پشپا2‘ نے اعزاز نام کرلیا
کیپشن: الو ارجن کی ’پشپا2‘ نے اعزاز نام کرلیا

ویب ڈیسک: سپر اسٹار الو ارجن کی بلاک بسٹر ’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔
 بلاک بسٹر ’پشپا2‘  بنگالی زبان میں ریلیز ہونے والی پہلی پین انڈین فلم بن گئی ہے۔
پین انڈین فلمیں اب تک صرف پانچ زبانوں ہندی، تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز ہوتی ہیں لیکن ’پشپا2‘ چھ زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔
نامور موسیقار دیوی سری پرساد نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم کے گانوں کو بنگالی میوزک دینے کیلئے انہیں مزید دو ماہ محنت کرنی پڑی۔
دوسری طرف فلم میکرز کی جانب سے ’پشپا2‘ کا ایک بہت بڑا انڈرواٹر منظر شوٹ کیا ہے جبکہ فلم رواں برس 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔