6Gٹیکنالوجی کتنی کامیاب ہوگی؟

6Gٹیکنالوجی کتنی کامیاب ہوگی؟
کیپشن: 6Gٹیکنالوجی کتنی کامیاب ہوگی؟

 ویب ڈیسک:ویسے تو 5 جی ٹیکنالوجی ہی دنیا بھر میں دستیاب نہیں مگر ماہرین کی جانب سے اگلی نسل کی6جی موبائل انٹرنیٹ ٹیکنالوجی پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔
مگر یہ موبائل انٹرنیٹ ٹیکنالوجی 5 جی کے مقابلے میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟ اس کا ممکنہ جواب سامنے آگیا ہے۔
جاپان میں دنیا کی پہلی ہائی اسپیڈ 6 جی وائرلیس ڈیوائس تیار کی گئی ہے جو 100 گیگا بٹ فی سیکنڈ (جی بی پی ایس) کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسمیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو 5 جی سے 20 گنا زیادہ تیز رفتار ہے۔مثال کے طور پر اس اسپیڈ سے ہر سیکنڈ میں 5 ایچ ڈی فلمیں ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔
جاپانی سائنسدانوں کی جانب سے اس حوالے گزشتہ دنوں ایک بیان جاری کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ تجربات کے دوران چار دیواری کے اندر 100 جی بی پی ایس ڈیٹا ٹرانسفر کیا گیا۔