امریکہ :ملزم کی پولیس پرفائرنگ،4افسران ہلاک

امریکہ :ملزم کی پولیس پرفائرنگ،4افسران ہلاک
کیپشن: امریکہ :ملزم کی پولیس پرفائرنگ،4افسران ہلاک

ویب ڈیسک: امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں ملزم کی پولیس پرفائرنگ ،4افسران ہلاک اور4زخمی ہوگئے۔
شمالی کیرولائنا کے علاقے شارلٹ میکلن برگ میں پولیس پارٹی اسلحہ رکھنے کے جرم کو گرفتار کرنے پہنچی تو گھر سے فائرنگ کی گئی۔یہ فائرنگ اتنی اچانک کی گئی کہ پولیس کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا لیکن اُس کے گھر سے فائرنگ جاری رہی۔
پولیس نے گھر میں داخل ہوکر ایک خاتون اور ایک بچے کو گرفتار کرلیا۔ خاتون سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔