اسلام آباد ایئرپورٹ: FIA کی بڑی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

اسلام آباد ایئرپورٹ: FIA کی بڑی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
کیپشن: Islamabad Airport: Major FIA Operation, Most Wanted Terrorist Arrested

ایک نیوز: ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کرلیا ہے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دہشت گرد کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران حراست میں لیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ اشتہاری ملزم کے پی کے حکومت کو مطلوب تھا۔ جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔ 

بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے گرفتار دہشت گرد کو کے پی کے حکومت کے حوالے کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی جانب سے بہترین کارگردگی پر افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

تعریفی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر خبیب عزیز، اسٹنٹ ڈائریکٹر مہک گل، اسسٹنٹ سب انسپیکٹر جبار حیدر اور کانسٹیبل راجہ ارباز شامل ہیں۔