تیسر اٹی 20: جنوبی افریقہ نے پاکستان سامنے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا

تیسر اٹی 20: جنوبی افریقہ نے پاکستان سامنے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا
جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20میچ میں جیت کے لیے 204 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

سنچورین میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ، جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز ایڈمن مارکرم اور جان من مالان نے کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 108 رنز کی ریکارڈ شراکت داری قائم کی۔مارکرم نے 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔دیگر بیسٹمینوں میں لنڈے 22، جانِ من مالان 55 ، کلاسن 15 ، فلواکیو 11 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔ ڈوسن 34 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پروٹیز ٹیم نے مقررہ اوورز میں 203 رنز بنائے ہیں۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور حسن کے حصے میں ایک ایک شکار آیا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست سے دو چار کیا تھا اور چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 189 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے میزبان جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 141 رنزکا ہدف دیا تھا، جنوبی افریقہ ہدف کا کامیاب تعاقب کیا اور پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔