نون لیگ،ایم کیو ایم قائدین کی مشاورتی بیٹھک

نون لیگ،ایم کیو ایم قائدین کی مشاورتی بیٹھک
کیپشن: نون لیگ،ایم کیو ایم قائدین کی مشاورتی بیٹھک

ویب ڈیسک:وفاقی دارلحکومت میں مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم قائدین کی اہم مشاورتی بیٹھک ہوئی ۔

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف سے ایم کیو ایم کے کنوینئرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ۔ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری،ڈاکٹرفاروق ستار،مصطفی کمال شامل تھے ۔ملاقات میں مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار،سردار ایازصادق،ملک محمداحمد خان بھی موجود تھے ۔

ایم کیو ایم اور نون لیگ کے وفود کے مابین سیاسی صورتحال،حکومت سازی سے متعلق مشاورت،دونوں جماعتوں میں باہمی تعاون سے آگے بڑھنے پراتفاق ہوا۔

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت سازی میں تعاون پرشکریہ اداکیا۔