پنجاب حکومت کا بجٹ عوام دوست بنانے کا فیصلہ 

پنجاب حکومت کا بجٹ عوام دوست بنانے کا فیصلہ 
کیپشن: پنجاب حکومت کا بجٹ عوام دوست بنانے کا فیصلہ 

ایک نیوز:پنجاب حکومت کا آئندہ بجٹ عوام دوست بنانے بنانے کا فیصلہ،بھرپور ریلیف فراہم کیاجائیگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کا آئندہ بجٹ منتخب نمائندوں کی تجاویز کی روشنی تیار کیا جائے گا۔ بجٹ میں منتخب نمائندوں کی تجاویز شامل کرنے کے لئے بجٹ سے قبل پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے گا ۔پنجاب اسمبلی کے خصوصی اجلاس کا انعقاد پری بجٹ سیشن کے نام سے ہو گا ۔ پنجاب اسمبلی کے پری بجٹ سیشن کا انعقاد اپریل میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اراکین کی تجاویز اور منصوبوں کو بجٹ میں شامل کرنے کا جائزہ لیں گے۔وزیر خزانہ اور سیکریٹری خزانہ پری بجٹ اجلاس کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں موجود رہیں گے۔چئیر مین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بھی پری بجٹ سیشن میں موجود ہوں گے۔