کورونا سے مزید 58 اموات ، 4ہزار 584 نئے کیس رپورٹ

کورونا سے مزید 58 اموات ، 4ہزار 584 نئے کیس رپورٹ
اسلام آباد: کورونا وائرس ملک میں مزید 58 افراد کی زندگیاں لے گیا۔24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید4 ہزار 584 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے، پنجاب میں مزید 16 افراد زندگی ہار گئے۔صوبے میں 2 ہزار 21 نئے کیس سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 501 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 25 ہزار 602 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 75 ہزار 266 ہے اور 6 لاکھ 34 ہزار 835 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 988 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 530، خیبر پختونخوا 2 ہزار 651، اسلام آباد 611، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 215 اور آزاد کشمیر میں 403 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 66 ہزار 380، خیبر پختونخوا 99 ہزار 595، پنجاب 2 لاکھ 50 ہزار 459، سندھ 2 لاکھ 69 ہزار 126، بلوچستان 20 ہزار 321، آزاد کشمیر 14 ہزار 594 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 127 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔