کورونا وائرس کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

pakistan corona cases
کیپشن: corona case
سورس: google

ایک نیوز نیوز: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

قومی ادارہ برائے صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13،822 کووڈ ٹیسٹ کیے گئےجس میں سے 392 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔  ملک میں کورونا وائرس کی شرح 2.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ 2 افراد عالمی وباء سے انتقال کر گئے اور 156 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ 

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 822 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 392افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

اس کے علاوہ وائرس میں مبتلا 2 مریض  انتقال کرگئے جب کہ اب بھی156  مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔