ملک بھر میں کورونا کے مزید وار،24 گھنٹے میں مزید 3 جاں بحق

NIH Corona UPD
کیپشن: NIH Corona UPD
سورس: APP

ایک نیوز نیوز:اسلام آباد،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 19 ہزار 402 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

اتوار کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 402 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 532 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جن کی شرح 2.74 فیصد رہی ہے۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 3 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 179 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔