کورونا کی نئی قسم، بیرون ملک سےآنیوالوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

کورونا کی نئی قسم، بیرون ملک سےآنیوالوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: کورونا کی نئی قسم، بیرون ملک سےآنیوالوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

ایک نیوز:  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصدمسافروں کی کووڈ ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔جس کا مقصد دنیا بھر میں پھیلے گئے کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کی روک تھام کرنا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق حکام نے  بتایا کہ ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی لازمی کووڈ ٹیسٹنگ ہوگی، کووڈ ٹیسٹنگ کے لیے ریپڈ ڈائیگنوسٹک کٹس قومی ادارہ برائے صحت فراہم کرے گا، اس وقت ملک کے بیشتر بڑے ائیرپورٹس پر کووڈ ڈائگنوسٹک کٹس موجود نہیں ہیں۔

حکام نے کہا کہ پاکستان میں اب تک کووڈ کے نئے ویرینٹ جے این ون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم ایڈوائزری کے نتیجے میں ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور وارڈز پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔