ہونڈانےموٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا

ہونڈانےموٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا
کیپشن: ہونڈانےموٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا

ایک نیوز:ہونڈا اٹلس نے سی ڈی 70 موٹر سائیکل کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ڈیزائن میں بھی تبدیلی کر دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے ہونڈا کمپنی کی جانب سے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

سی ڈی 70 کی قیمت ایک لاکھ 57 ہزار 900 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک لاکھ 68 ہزار 900 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے، ہونڈا کمپنی نے نیا ماڈل 2024ء نیلے رنگ میں بھی متعارف کرایا ہے۔