عوام کو  علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے،مریم نواز

عوام کو  علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے،مریم نواز
کیپشن: عوام کو  علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے،مریم نواز

 ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ عوام کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیح ، ہر ڈسٹرکٹ میں  سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ فیسلیٹی بنانا چاہتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہیلتھ ریفارمز سے متعلق خصوصی اجلاس،مریم نواز  نے سابق دور حکومت میں ہیلتھ پر توجہ نہ دینے پر افسوس کا اظہار  کیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز نےمری ہسپتال پراجیکٹ میں سرکاری خزانے کو4-ارب روپے نقصان پہنچانے پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے سابق دور میں سرکاری خزانے کو 4 - ارب نقصان پہنچانے پر قانونی کاروائی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ سابق دور حکومت میں عوام کو صحت کی سہولیات پہنچانے میں رکاوٹ ڈالنا انتہائی تکلیف دہ اور افسوس ناک ہے۔ عوام کے روپے پیسے کی حفاظت ہمارا فرض ہے، نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔  ہر ڈسٹرکٹ میں عوام کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ فیسلیٹی بنانا چاہتے ہیں۔عام آدمی کو علاج کی اعلی ترین سہولتیں دیں گے۔
اجلاس میں اٹک، لیہ میانوالی ،وہاڑی بھکر اور جہلم میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے میڈیکل کالج کے قیام کی تجویز کاجائزہ  دی گئی ۔

اجلاس میں ہسپالوں کی تعمیر وبحالی،کلینک آن وہیل ،فری میڈیسن اور دیگر امور پر  تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
اجلاس میں  اٹک، لیہ میانوالی ،وہاڑی بھکر اور جہلم میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے میڈیکل کالج کے قیام کی تجویز کاجائزہ  لیاگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے  2500  بی ایچ یو اور 300 آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ  کی جلد تکمیل کا حکم  دیدیا۔مری میں نئے ہسپتال کے قیام کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت  کردی 
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جہلم ۔ اٹک ، میانوالی ، مری ساہیوال ،سیالکوٹ میں انجیو گرافی مشین مہیاء  کرنے کی ہدایت  کردی ۔