امریکی صدر کی مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد

امریکی صدر کی مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد
کیپشن: امریکی صدر کی مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد

ویب ڈیسک:امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد پیش کی گئی ۔
صدر بائیڈن نے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد مقدس ماہ رمضان کا آغاز ہوگیا ہے۔جل بائیڈن اور میری طرف سے امریکا اور دنیا بھر میں مسلمانوں کیلئے مبارکباد اور دعائیں۔

واضح رہے کہ عرب ممالک میں آج دوسرا روزہ تھا جبکہ پاکستان سمیت ایشیائی ممالک میں ماہ صیام کاآغاز 12مارچ سے ہورہاہے۔