وزیراعظم نے مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کردیا

وزیراعظم نے مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کردیا
(ایک نیوز نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

https://twitter.com/shiblifaraz/status/1369955276418342913?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1369955276418342913%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=http%3A%2F%2Fwww.hotlinenews.pk%2Flatest-news_209351.html

دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کوفاٹا سے لیا گیا ہے، چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین دونوں کامیاب ہوں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا تھا ، جس میں عمران خان نے تمام نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد دیتے نومنتخب سینیٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔