جمہوریت کیلئے ووٹ کرنیوالوں کیلئے صدر مملکت کا پیغام 

جمہوریت کیلئے ووٹ کرنیوالوں کیلئے صدر مملکت کا پیغام 
کیپشن: جمہوریت کیلئے ووٹ کرنیوالوں کیلئے صدر مملکت کا پیغام 

ویب ڈیسک :صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جمہوریت کیلئے ووٹ کرنیوالوں کیلئے پیغام جاری کردیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سماجی روابط کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہنا تھا کہ ‏ پاکستان کے عوام کو مبارکباد، خاص طور پر خواتین کو جو شدید مشکلات کے باوجود بڑی تعداد میں باہر نکلیں، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ووٹ دیا۔ نوجوان بھی بالخصوص داد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ووٹنگ کے عمل میں پرامن طریقے سے حصہ لے کر ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوجوانوں کا جمہوریت پر یقین، ولولہ اور تعمیر ملت کا عظم انشاللہ تاریخ رقم کرے گا۔

عارف علوی کاکہنا تھا کہ  شاندار مستقبل میں میرا اعتماد مضبوط ہوا ہے کیونکہ لوگوں نے کُھل کر بڑی تعداد میں اپنی مرضی کا اظہارکیا ہے، صدر مملکت میرے شہریوں کے اس عظیم مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیئے اور اسے کھل کر تسلیم کرنا چاہیئے۔ سیاست دانوں، ان کی جماعتوں اور ہمارے اداروں کو اللّٰہ کی طرف سے بھیجے ہوئے اس موقع کو قبول کر کے اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے ۔