نومنتخب صدرآصف زرداری کوپروٹوکول مل گیا

نومنتخب صدرآصف زرداری کوپروٹوکول اورسیکیورٹی مل گئی
کیپشن: The newly elected President Asif Zardari got protocol and security

ایک نیوز:نومنتخب صدرآصف علی زرداری کوپروٹوکول اورسیکیورٹی مل گئی۔
ذرائع کےمطابق آصف علی زرداری حلف برداری کی تقریب سے قبل ایوان صدر منتقل ہو جائیں گے، نو منتخب صدر کا اہم سامان ایوان صدر منتقل کردیا گیا، سامان ان کی پرسنل سیکرٹری رخسانہ بنگش کی نگرانی میں منتقل کیا گیا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روزآصف علی زرداری صدرمملکت منتخب ہوئےتھے،آصف زرداری اتحادی جماعتوں کےمشترکہ امیدوارتھےان کو411ووٹ ملےتھے۔

 نومنتخب صدرمملکت آصف علی زرداری 2008سے 2013تک صدارت کے منصب پرفائز رہ چکے ہیں۔

یادرہےکہ آصف علی زرداری واحد سویلین ہیں جو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔