پنجاب بھر میں 60 سال اور زائد عمر افراد کو کورونا ویکسین آج سے لگائی جائے گی

پنجاب بھر میں 60 سال اور زائد عمر افراد کو کورونا ویکسین آج سے لگائی جائے گی
(ایک نیوز نیوز) پنجاب بھر میں ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہو گیا ۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی ٹیمیں تمام سینٹرز پر ویکسین لگانے میں مصروف ہیں.

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر ایک سو چار سنٹرز قائم کئے گئے ہیں اور اب تک صوبہ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد بزرگ شہری رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ لاہور میں ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال میں ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے جہاں بیس ویکسی نیشن کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں ۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق بزرگ شہریوں کی سہولت کے لیے ویکسی نیشن سنٹرز نمایاں مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں.

https://twitter.com/Asad_Umar/status/1368488610350137344?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1368488610350137344%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=http%3A%2F%2Fwww.hotlinenews.pk%2Flatest-news_209243.html