کورونا کے نئے ویرینٹ کا پھیلاؤ،کمیٹی تشکیل دیدی گئی

کورونا کے نئے ویرینٹ کا پھیلاؤ،کمیٹی تشکیل دیدی گئی
کیپشن: کورونا کے نئے ویرینٹ کا پھیلاؤ،کمیٹی تشکیل دیدی گئی

ویب ڈیسک :پنجاب حکومت نے کورونا کے نئے ویرینٹ کے پھیلاؤ اوراس کی وجوہات جاننے کیلئے  کمیٹی تشکیل دیدی۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ صحت پنجاب نےکوروناوائرس کےنئےویرینٹ کےپھیلاؤاوراس کی وجوہات جاننے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے کورونا وائرس کےنئےویرینٹ کےپھیلاؤ اور تجزیے کےلیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کروناایس اوپیزپرنظرثانی بھی کی جائے گی۔

محکمہ صحت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی جانب سے پنجاب میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد کا تعین کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس ایک بار پھر پھیلنے لگا ہے، نئے ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ، بیرون ملک سے کراچی آنیوالے مزید 6 مسافروں کا ایئرپورٹ پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔