بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے6مسافروں میں کورونا کی تصدیق 

بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے6مسافروں میں کورونا کی تصدیق 
کیپشن: بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے6مسافروں میں کورونا کی تصدیق 

ویب ڈیسک:بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 6 مزید مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ  مثبت آگیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق  منگورہ کے 50سالہ رہائشی، میرپورماتھیلو ضلع گھوٹکی  کے 27سالہ نوجوان ،منگورہ کے رہائشی 22سالہ نوجوان ،رحیم یارخان کے 40سالہ رہائشی مسافر  کراچی پہنچا تھا ۔

  متاثرہ مسافروں کو کوویڈ19 کی ممکنہ علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا اب تک بیرون ملک سے کراچی ائیرپورٹ پہنچنے والے 15 مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں ۔ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے پندرہ مثبت کیسوں میں سے 11 مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ مثبت جبکہ 4 کے نتائج آنا باقی ہیں 11 مثبت پی سی آر ٹیسٹ کیسز میں سے 2 مسافروں کے جے این ون ویریئنٹ مثبت ہیں۔ اب تک جے این ون ویریئنٹ کے 7 مثبت کیسز میں سے 2 بیرون ملک جبکہ پانچ مقامی ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ  جے این ون ویریئنٹ سے متعلق  الرٹ ہ ہیں،ڈی ایچ اوز، ٹی ایچ کیوز اور اسپتالوں میں ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔

 طبی ماہرین کے مطابق کوویڈ19 کا نیا ویریئنٹ جے این ون گزشتہ کوویڈ 19 کے جیسا طاقتور نہیں ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ کوویڈ19 کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔