نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیون کانوے کورونا کا شکار

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیون کانوے کورونا کا شکار
کیپشن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیون کانوے کورونا کا شکار

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیون کانوے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ڈیون کانوے پاکستان کے خلاف چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلیں گے، انہیں ٹیم ہوٹل میں الگ کردیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق چاڈ بوس آج ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

علاوہ ازیں بولنگ کوچ آندرے ایڈمز کو بھی کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث ٹیم ہوٹل میں الگ کردیا گیا ہے۔

آندرے ایڈمز کی جگہ سپورٹ اسٹاف میں برینڈن ڈونکرز کو شامل کیا گیا ہے۔