سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 23 دہشت گرد گرفتار 

سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 23 دہشت گرد گرفتار 
کیپشن: CTD arrested 23 terrorists during intelligence-based operation

ایک نیوز:دہشت گردی کےپیش نظرسی ٹی ڈی کےپنجاب کےمختلف شہروں میں آئی بی اوزآپریشن کےدوران 23دہشت گردوں کوگرفتارکرلیاگیا۔
گرفتاردہشتگردوں کی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے تصدیق کر دی ،کارروائی لاہور ،گوجرانوالہ،میانوالی، بہاولپور،راولپنڈی،راجن پور ،سیالکوٹ، فیصل آباد،چینوٹ،بہاول نگراوررحیم یار خان میں کی گئی ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کاکہناہےکہ لاہور سے ٹی ٹی پی اور فیصل آباد سے القاعدہ کےاہم سہولت کار کوگرفتارکرلیاگیا، دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ 2 ڈیٹونیٹر،حفاظتی فیوز وائر 51 فٹ اسلحہ،گولیاں اور نقدی برآمدکرلی گئی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کاکہناتھاکہ دہشت گردوں کی شناخت عبدالکریم ،غفران،کامران،شاہ محمد،شاکر، عمران،شاہی محمد ،انصاف اللہ، سمر خان،اسلم اورقدوس وغیرہ کے نام سے ہوئی ۔
ترجمان سی ٹی کےمطابق دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ،رواں ہفتے962 کومبنگ آپریشنز کے دوران 133 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے،کومبنگ آپریشنز میں 37739 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔