پنجاب میں طوفانی بارشوں کاامکان،وزیراعلیٰ نےاہم ہدایت جاری کردی

پنجاب میں طوفانی بارشوں کاامکان،وزیراعلیٰ نےاہم ہدایت جاری کردی
کیپشن: Chance of stormy rains in Punjab, Chief Minister issued an important directive

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےطوفانی بارشوں کےامکان پرپیشگی حفاظتی ہدایت جاری کر دی۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب میں 11 سے14 مارچ تک طوفانی بارشوں  اورسردی کی شدت کاامکان ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےہدایت کی کےہنگامی اقدامات کےتمام اداروں  کوعوام کی حفاظت کیلئےفوری اقدامات کرنےچاہیے،پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 سمیت صوبائی حکومت کے تمام متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ بروقت اقدامات کریں۔
وزیراعلیٰ نےہدایت کی کہ نشیبی علاقوں سے عوام کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے،عوام کو صورتحال سے پیشگی خبردار کیا جائے، میڈیا، سوشل میڈیا اور موبائل الرٹس سروس سے مدد لی جائے، دیہی علاقوں میں مال مویشیوں کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔