24گھنٹوں میں امریکی شہری کی 26ہزارسےزائداٹھک بیٹھک

24گھنٹوں میں امریکی شہری کی 26ہزارسےزائداٹھک بیٹھک
کیپشن: More than 26 thousand sittings of American citizens in 24 hours

ویب ڈیسک:امریکی ریاست الینوائے کے شہری نے 24 گھنٹوں میں 26 ہزار سے زائداٹھک بیٹھک کرکے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروالیا۔ 
ٹونی پرائینونامی امریکی شہری نےرہوڈآئی لینڈکےجوویورڈیس کے25ہزاراٹھک بیٹھک کاریکارڈتوڑنےکافیصلہ کیا۔

ریکارڈتوڑنےکےدوران ٹونی پرائینوجوویورڈیس کےریکاڈکےساتھ اپنےہدف کوبھی باآسانی عبورکرگئے۔ تاہم ریکارڈ کے اعلان کے لیے اس کوشش کی ویڈیو کا گینیزورلڈ ریکارڈز کی جانب سے جائزہ لیا جانا ابھی باقی ہے۔
انہوں نے اس کوشش کا آغاز جمعرات کی صبح پانچ بجے جبکہ اختتام جمعے کی صبح پانچ بجے کیا۔
انہوں 22 اٹھک بیٹھک کے ہر سیٹ کے بعد 30 سیکنڈ کا وقفہ لیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کچھ طویل وقفے بھی لیے جس کا مقصد لمبے سیٹ کے لیے توانائی کی موجودگی کی یقین دہانی کرانا تھا۔