چینی شہری کا ’انسانی فوارہ‘ بننے کا ریکارڈ

چینی شہری کا ’انسانی فوارہ‘ بننے کا ریکارڈ
کیپشن: چینی شہری کا ’انسانی فوارہ‘ بننے کا ریکارڈ

 ویب ڈیسک: چین میں ایک شخص نے مسلسل چھ منٹ تک منہ سے فوارے کی طرح پانی نکالنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ 
  چین کے ما ہوئی نامی 35 سالہ شہری نے طویل ترین وقت تک منہ سے مسلسل پانی فوارے کے انداز میں لگ بھگ چھ منٹ (پانچ منٹ 51.88 سیکنڈ)  تک خارج کرکے نیا گنیز ریکارڈ قائم کیا۔ 
واٹر اسپراؤٹنگ کافی پرانا کرتب ہے اور اس کی تاریخ 17ویں صدی سے ملتی ہے۔ اس میں کرتب دکھانے یا ریکارڈ بنانے والا بڑے پیمانے پر پانی پی کر اسے اپنے اندرونی پٹھوں کی مدد سے مرضی کے مطابق کنٹرول کرکے منہ سے خارج کرتا ہے۔
یہ کرتب ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ لیکن گزشتہ برسوں میں کچھ متاثر کن انسان نظر آئے ہیں جو کہ انسانی فوارہ بن کر ایسا کرتے ہیں۔ 
کچھ ایسا ہی چین کے ما ہوئی نے بھی کیا۔ تاہم یہ کہنا کہ انہوں نے سابقہ ریکارڈ توڑا تو یہ مکمل طور پر غلط بیانی ہوگی، کیونکہ جو کچھ انہوں نے اور جتنی دیر تک کیا وہ حیران کن ہے۔