22دن کے وقفے سے جڑواں بچوں کاجنم

22دن کے وقفے سے جڑواں بچوں کاجنم
کیپشن: 22دن کے وقفے سے جڑواں بچوں کاجنم

 ویب ڈیسک:برطانیہ میں خاتون نے مختلف اسپتالوں میں 22 دن کے وقفے سے اپنے جڑواں بچوں کو جنم دیا ۔
 برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیلی ڈوئل نامی ایک خاتون 2020ء میں جڑواں بچوں کے ساتھ حاملہ تھیں، ان کی تمام میڈیکل رپورٹس بھی ٹھیک تھیں تاہم 2021ء میں حمل کے 22 ویں ہفتے کے دوران خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر اُنہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی، افسوس ناک بات یہ تھی کہ بچہ مردہ پیدا ہوا تھا۔
جس کے بعد ڈاکٹرز نے کیلی ڈوئل کو بتایا کہ اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ دوسرا بچہ بھی زندہ رہے جس کی پیدائش میں ابھی چند گھنٹے لگیں گے۔
لیکن کچھ دیر میں کیلی ڈوئل درد رُک جانے کے بعد کچھ پُرسکون ہو گئیں اور دوسرے بچے کی پیدائش نہیں ہوئی تو ڈاکٹرز نے اُنہیں ایک مردہ بچے کی پیدائش کے صدمے کے بعد آرام کرنےکی ہدایت دیتے ہوئے گھر واپس بھیج دیا۔
ایک مردہ بچے کی پیدائش کے 22 دن بعد خاتون کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ایک دوسرے اسپتال میں سی سیکشن یعنی آپریشن کے ذریعے ہوئی اور ڈاکٹرز یہ کیس دیکھ کر حیران رہ گئے۔