تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی
کیپشن: تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی

ایک نیوز :سینیٹ انتخابات میں بائیکاٹ کے معاملے پر تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دو سینیٹر نے پارٹی کا فیصلہ نہ ماننے کا فیصلہ کیا ہے ، سینیٹر زرقہ سہروردی  نے کہا کہ ہم سینٹ انتخابات کا بائیکاٹ کسی صورت نہیں کریں گے، میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، سینیٹر سیف اللہ آبڑو نے کہا کہ ہم پولیٹیکل سسٹم کا حصہ ہیں ، سینیٹ انتخابات میں حصہ ضرور لیں گے، پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات سے بائیکاٹ کردیا ،ترجمان تحریک انصاف نے باقاعدہ پریس ریلیز بھی جاری کی۔