اسرائیل میں قید فلسطینی نوجوان ادیب نے ایوارڈ جیت لیا

اسرائیل میں قید فلسطینی نوجوان ادیب نے ایوارڈ جیت لیا
کیپشن: اسرائیل میں قید فلسطینی نوجوان ادیب نے ایوارڈ جیت لیا

ویب ڈیسک: اسرائیلی قید فلسطینی نوجوان ادیب باسم خندقجی نے ایوارڈ ’بوکر‘ اپنے نام کرلیا۔
اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی باسم خندقجی نے اپنے ناول "قناع بلون السما " کے لیے 2024ء کا بین الاقوامی ایوارڈ برائے عربی افسانہ (بُوکر) جیت لیا۔
ابوظہبی میں سالانہ ایوارڈ تقریب کے دوران جیوری کے سربراہ شامی ناول نگار اور نقاد نبیل سلیمان نے کہا کہ "جیوری نے جولائی 2022 کے درمیان عربی زبان میں شائع ہونے والے بہترین ناول کے طور پر جمع کرائے گئے 133 عنوانات میں سے جیتنے والی کتاب کا انتخاب جون2023ء میں کیا تھا۔
لبنان میں مقیم دارالادب کے مالک رنا ادریس نے ابوظبی میں خندقجی کی جانب سے ایوارڈ وصول کیا۔
ایوارڈ جیوری نے 14 فروری کو اعلان کردہ مختصر فہرست میں پہنچنے والے چھ ناولوں میں سے جیتنے والے ناول کا انتخاب کرتے ہوئے کیا، اس ایوارڈ کی انعامی رقم 50,000 ہزار امریکی ڈالر ہے جبکہ شارٹ لسٹ کیے گئے مصنفین کو 10,000 ڈالر ملیں گے۔