اسرائیل کیخلاف فرانس، آسٹریلیا، اٹلی،کینیڈا میں احتجاج

اسرائیل کیخلاف فرانس، آسٹریلیا، اٹلی،کینیڈا میں احتجاج
کیپشن: اسرائیل کیخلاف فرانس، آسٹریلیا، اٹلی،کینیڈا میں احتجاج

ویب ڈیسک: اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے خلاف امریکی جامعات کا احتجاج فرانس، آسٹریلیا، اٹلی کے ساتھ کینیڈا تک بھی پہنچ گیا۔
کینیڈا کیMcGill یونیورسٹی میں بھی طلبہ نے احتجاجی کیمپ لگا لیے۔
  امریکی جامعات میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج جاری ہے، الینوائے، بوسٹن، ایری زونا اور دیگر جامعات میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید 200 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق 18 اپریل سے اب تک امریکی جامعات سے 700 سے زیادہ مظاہرین گرفتار کیے جاچکے ہیں جب کہ آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی میں بھی 23 اپریل سے احتجاجی کیمپ قائم ہے۔
طلبہ کے احتجاج پر غزہ کے بے گھر فلسطینیوں نے امریکی طلبہ سے اظہار تشکر کیا جب کہ اپنے خیموں پر شکریہ امریکی جامعات کے الفاظ لکھ دیے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 34 ہزار سے زائد افراد شہید اور 77 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔