پاکستانی شوٹر عثمان چند پیرس اولمپکس میں جگہ نہ بنا سکے 

پاکستانی شوٹر عثمان چند پیرس اولمپکس میں جگہ نہ بنا سکے 
کیپشن: پاکستانی شوٹر عثمان چند پیرس اولمپکس میں جگہ نہ بنا سکے 

 ویب ڈیسک: پاکستان کے عثمان چند پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔
رپورٹ کےمطابق عثمان چند نے دوحا میں اسکیٹ شوٹنگ کوالیفائرز میں چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ کوالیفائرز کے 2 ٹاپ پلیئرز نے اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا ہے، عثمان چند ابتدائی 36 شاٹس کے بعد دوسری پوزیشن پر تھے لیکن انہوں نے 37 سے 40 ویں شاٹ میں 2 ٹارگٹ مس کردیئے۔
2 ٹارگٹ مس ہونے کی وجہ سے عثمان دوسری سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے، عثمان نے 40 میں سے 34 ٹارگٹ لیے جب کہ چوتھی پوزیشن پر آنے کے بعد عثمان میڈل کیلئے آخری 20 شاٹس سے باہر ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کیلئے اب تک پاکستان کے 3 شوٹرز نے کوالیفائی کیا ہے جب کہ کشمالہ طلعت ، جی ایم بشیر اور گلفام جوزف پیرس اولمپکس میں جگہ بنا چکے ہیں۔