راولپنڈی،موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، ڈولفن اہلکارشہید،دوسرا زخمی

راولپنڈی،موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، ڈولفن اہلکارشہید،دوسرا زخمی
کیپشن: راولپنڈی،موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، ڈولفن اہلکارشہید،دوسرا زخمی

ایک نیوز: راولپنڈی میں ڈولفن سکواڈ پر ملزمان کی فائرنگ ،ڈالفن اہلکار اسمعیل رؤف شہید دوسرا اہلکارزخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں نے مشکوک کار کو روکنے کا اشارہ کیا،ملزمان نے فائرنگ کردی،ملزمان گاڑی چھوڑ کرفرار،ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

راولپنڈی  مری روڈ پر کار سوار مسلح ملزمان نے ڈالفن اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہونےوالااہلکاراسماعیل رؤف شہید ہوگیا ڈالفن اہلکار اسماعیل روف کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دوسرے اہلکار کا علاج جاری ہے۔

 ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی کی ہدایت پر خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کردی گئی۔