وزیر اعظم نے ای سی سی کی تشکیل نو کر دی 

وزیر اعظم نے ای سی سی کی تشکیل نو کر دی 
کیپشن: The Prime Minister reconstituted the ECC

ایک نیوز:وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) کی تشکیلِ نو کردی ہے جس کا باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ای سی سی میں وزیر صنعت و پیداوار کا نام بھی شامل کر دیا وزیر صنعت و پیداوار کا نام شامل ہونے کے بعد ای سی سی کے ارکان کی تعداد سات ہو گئی۔

 اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین وزیر خزانہ ہی رہیں گے کابینہ ڈویژن نے اس حوالہ سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔