فیاض الحسن چوہان نے اپنے ہی کارکن کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل

فیاض الحسن چوہان نے اپنے ہی کارکن کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل

ایک نیوز نیوز: راولپنڈی میں مری روڈ پر پاکستان تحریک انصاف  کے احتجاج کے دوران بدمزگی کا واقعہ پیش آیا جب پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے اپنے ہی کارکن کے گال پر تھپڑ جڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تحریک انصاف کے کارکنان احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے اس دوران  فیاض الحسن چوہان نے مظاہرے میں شریک کارکن کو تھپڑماردیا۔

کارکن نے فیاض الحسن چوہان سےناراض ہو گیا اور سوال کیا کہ آپ نے مجھے تھپڑ کیوں مارا؟

 فیاض الحسن چوہان نے کارکن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹائر پر پیٹرول چھڑکتے وقت پیٹرول کارکنوں پر گرا ہے جس سے آگ لگ سکتی تھی۔

فیاض چوہان کا مزید کہنا ہے کہ آپ کو اپنا بچہ سمجھ کر تھپڑ مارا ہے۔

متاثرہ کارکن کا کہنا تھا کہ آپ مجھے کیسے تھپڑ مارسکتے ہیں ؟ میں صرف اپنی پارٹی کی وجہ سے چپ ہوں، کسی کا باپ بھی مجھے تھپڑ نہیں مارسکتا۔