مناسکِ حج کا آغاز، 10 لاکھ عازمین کی منیٰ روانگی

مناسکِ حج کا آغاز، 10 لاکھ عازمین کی منیٰ روانگی
ایک نیوز نیوز: مناسکِ حج کا آغاز ہوگیا، 10 لاکھ عازمین حج طواف کے بعد قافلوں کی صورت میں منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عازمین فجر کی نماز کے بعد احرام باندھ کر منیٰ روانہ ہوں گے اور وہاں قیام کریں گے۔ عازمین کو نماز ظہر سے قبل منیٰ پہنچنا ہے۔ پاکستانی عازمین حج بھی منیٰ پہنچ رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق حج کارکن اعظم وقوف عرفہ جمعے کو ادا کیا جائے گا۔ طلوع آفتاب کے بعد واپس منیٰ جائیں گے، شیطان کو کنکریاں ماریں گے اور قربانی دیں گے۔
سعودی وزارتِ حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال مناسک حج میں 185 عازمین شاہی مہمان ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق اسلامی فوجی مرکز کے انسداد دہشتگردی کارروائی کے شہداءکے رشتہ داروں اور زخمیوں کو حج کرایا جارہا ہے۔