ورلڈکپ: راجیو گاندھی اسٹیڈیم  میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

ورلڈکپ: راجیو گاندھی اسٹیڈیم  میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

ایک نیوز: آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیدرلینڈ کے میچ سے قبل راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم  میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں  پاکستانی کرکٹ شائقین محمد بشیر پاکستان اور ہالینڈ کو آمنے سامنے دیکھنے کے لیے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ فین نے پاکستان کا قومی پرچم لہرا رہے ہیں۔

قومی کرکٹ فین محمد بشیر کا کہنا ہے کہ وہ شکاگو سے پاکستان کو سپورٹ کرنے آئے ہیں۔