کرکٹرز کی رہائش:پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم کے قریب 4 ارب کی عمارت خرید لی

کرکٹرز کی رہائش:پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم کے قریب 4 ارب کی عمارت خرید لی
کیپشن: کرکٹرز کی رہائش:پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم کے قریب 4 ارب کی عمارت خرید لی

ایک نیوز :پاکستان کرکٹ بورڈ نے بین الاقوامی ٹیموں کی سیکیورٹی اور آمد و رفت کے مسائل سے نمٹنے کے لئے لاہور میں قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ کثیر منزلہ بلڈنگ خرید لی۔

ذرائع کے مطابق  بلڈنگ چار ارب روپے میں خریدی گئی، بلڈنگ کو سیون اسٹار ہوٹل بنایا جائے گا، ٹیموں کی ہوٹل سے اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے ہوٹل آمد سے ٹریفک مسائل ختم ہوجائیں گے۔ ذکا اشرف کے حالیہ دور میں اس منصوبے پر پیش رفت ہوئی تھی، اب پی سی بی نے باقاعدہ طور پر یہ عمارت خرید لی ہے، اس کا اسٹرکچر فلیٹس کا ہے جسے ہوٹل بنانے کیلیے تعمیراتی کام کرنا پڑے گا۔

ابھی ٹیمیں  مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کرتی ہیں، جس پر پی سی بی کے کروڑوں روپے خرچ ہوجاتے ہیں،اسی کے ساتھ سیکیورٹی کیلیے ہوٹل سے اسٹیڈیم آمد پر سڑکیں بند کر دی جاتی ہیں جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہےعوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور اپنا کروڑوں کا خرچ بچانے کیلئے پی سی بی نے یہ اقدام اٹھایا ہے ۔