چیمپئینز ٹرافی، آئی سی سی کے وفد کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ

چیمپئینز ٹرافی، آئی سی سی کے وفد کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ
کیپشن: چیمپئینز ٹرافی، آئی سی سی کے وفد کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ

ویب ڈیسک: آئی سی سی کا 3 رکنی وفد چیمپئینز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا۔
آئِی سی سی کے 3 رکنی  وفد  کو پی سی بی حکام نے مختلف امور پر بریفنگ دی۔ پاکستان فروری 2025 میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔
آئی سی سی ہیڈآف ایونٹس کرس ٹیٹلی کی قیادت میں وفد کے دوسرے ارکان میں سینئر مینجر ایونٹ آپریشن سارہ ایگر اور ایونٹ آپریشن منیجر عون محمد زیدی شامل ہیں۔ کراچی اسٹیڈیم کا معائنہ کرنے کے بعد وفد  کی سکیورٹی فراہم کرنےو الے اداروں کے اہکاروں سےملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
پروگرام کےمطابق وفد بدھ کو پنڈی اسٹیڈیم کے معائنے کے بعد پی سی بی کے سربراہ اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کرے گا ۔