وکلاءکی ایس پی رضا تنویر سےمعذرت،پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،ہڑتال ختم

وکلاءکی ایس پی رضا تنویر سےمعذرت،پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،ہڑتال ختم
کیپشن: وکلاءکی ایس پی رضا تنویر سےمعذرت،پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،ہڑتال ختم

ایک نیوز: لاہور بار نے ماتحت عدالتوں میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا جس سے پولیس اور وکلاء میں ایک ہفتے سے جاری جھگڑا ختم ہوگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بار کاکہنا ہے کہ پولیس اور وکلاء کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں،وکلاء باقاعدہ عدالتوں میں پیش ہوں۔

رپورٹ کے مطابق  لاہور بار کے عہدیداران اور ایڈووکیٹ عمر ریاض وڑائچ صبح ڈی آئی جی آپریشن ناصر رضوی کے آفس پہنچےجہاں انہوں نےایس پی رضا تنویر سےملاقات کی اور انہیں پھولوں کاگلدستہ پیش کیا۔

یاد رہے کہ بار نے سیکرٹری لاہور بار پر درج دہشت گردی کے مقدمے کے خلاف ہڑتال کی کال دی تھی۔