امیربالاج ٹیپوقتل کیس، اہم شواہدسامنےآگئے

امیربالاج ٹیپوقتل کیس، اہم شواہدسامنےآگئے
کیپشن: Amir Balaj Tapuqtal case, important evidence came out

ایک نیوز:امیربالاج ٹیپوقتل کیس میں تفتیش کےدوران مزید اہم شواہدسامنےآگئے۔
تفصیلات کےمطابق چندروزقبل لاہورکےعلاقہ چوہنگ میں قتل ہونےوالےامیربالاج ٹیپوکےکیس میں تفتیش کےدوران ملزمان مزیدانکشافات کردئیے۔
ذرائع کےمطابق امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم نے تفتیش کے دوران ملزمان سے تصدیق کر لی کہ وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی میں اس وقت کون کون موجود تھا، طیفی بٹ کے پکڑے جانے والے خانسامے نے احسن شاہ اور طیفی بٹ کی بالاج قتل بارے میں ساری پلاننگ کا پول بھی کھول دیا ۔
 ذرائع کےمطابق سفیدرنگ کی گاڑی ہونڈابی آروی جس پرجعلی نمبرپلیٹ لگی تھی وہ بھی قبضہ میں لی جاچکی ہے،جوکہ رینٹ پرحاصل کی گئی تھی، وقوعہ کے وقت گاڑی میں طیفی بٹ کا ایک قریبی عزیز بھی موجود تھا، گاڑی کے ساتھ پکڑے جانے والے ڈرائیورکانام حسنین حیدر ہے۔
ذرائع کےمطابق بالاج قتل میں ابتک7 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ دو مرکزی ملزم طیفی بٹ اور گوگی بٹ فرار ہیں،گرفتار ہونے والے ملزمان میں احسن شاہ،ملک سہیل، مزمل ،احمدہارون، علی اصغر اور حسنین حیدر شامل ہیں،تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔