ابو ظہبی میں روڈ پر سگریٹ پھینکنے پر ہزار درہم جرمانہ 

ابو ظہبی میں روڈ پر سگریٹ پھینکنے پر ہزار درہم جرمانہ 
کیپشن: A fine of 1000 dirhams for throwing cigarettes on the road in Abu Dhabi

ایک نیوز :ابو ظہبی میں  روڈ پر سگریٹ پھینکنے پر ہزار درہم جرمانہ ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی طرف سے کئی ایسی چیزیں نوٹس کی گئی ہیں جو ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہی تھی( جیسے سڑک پر چلتی ہوئی گاڑی سے سگریٹ ،پلاسٹک کے تھیلے، پانی کی خالی بوتلیں، کارک کپ وغیرہ پھینکنا )جس پرمتحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزا اور بڑے جرمانے کی منظوری دیدی گئی۔ 

متحدہ عرب امارات حکومت نے خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سزا ئیں تجویز کی ہیں ۔عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ چلتی ہوئی گاڑی سے سڑک پر سگریٹ کے ٹکڑے، پانی کی خالی بوتلیں اور پلاسٹک کی تھیلیاں پھینکنے پر 1 ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹریفک حادثات میں کمی اور شہر میں صفاتی ستھرائی کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔