ترکیہ کو 40ایف 16طیاروں کی فروخت،امریکہ نے منظوری دیدی

 ترکیہ کو 40ایف 16طیاروں کی فروخت،امریکہ نے منظوری دیدی
کیپشن:  ترکیہ کو 40ایف 16طیاروں کی فروخت،امریکہ نے منظوری دیدی

ایک نیوز :امریکی حکومت نے طویل عرصہ سے تاخیرکاشکار ترکیہ کو 40ایف 16طیارے فروخت کرنے کی ڈیل کی منظوری دیدی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ ترکیہ کو 23ارب ڈالر مالیت کے 40ایف 16طیاروں کے ساتھ 79جدید ٹیکس بھی فراہم کریگا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ کانگریس نے یونان کو بھی 35 ایف 16 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی منظوری دی ہے جن کی مالیت 8.6 ارب ڈالرز ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ترکیہ کی جانب سے نیٹو میں سوئیڈن کی شمولیت کی منظوری کے باوجود طیاروں کی ڈیل نہ ہونے سے اتحادیوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہورہے تھے۔
رپورٹس کےمطابق ترکیہ نے پہلی مرتبہ 2021 میں ایف 16 طیاروں کے لیے درخواست کی تھی تاہم سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری کے معاملے پر یہ ڈیل تاخیر کا شکار تھی، ترکیہ نے سوئیڈن سے متعلق تحفظات ظاہر کیے تھے کہ سوئیڈش حکومت کردش علیحدگی پسندوں کی حمایت کرتی ہے۔